ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طالبان نے 90 کی دہائی والا طریقہ اپنایا تو مشکلیں بڑھیں گی، لیکن شریعت پر عمل کر کے مثال بن سکتے ہیں: محبوبہ مفتی

طالبان نے 90 کی دہائی والا طریقہ اپنایا تو مشکلیں بڑھیں گی، لیکن شریعت پر عمل کر کے مثال بن سکتے ہیں: محبوبہ مفتی

Wed, 08 Sep 2021 23:23:13    S.O. News Service

اننت ناگ،8؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ طالبان شریعت کے عین مطابق حکومت کر کے دنیا کے لئے ایک مثال بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر طالبان نے پھر سے نوے کی دہائی والا طریقہ کار اپنایا تو دنیا کے بالعموم اور افغانستان کے لوگوں کے لئے بالخصوص مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'طالبان ایک حقیقت بن کر سامنے آ رہا ہے۔ ان کی پہلی حکومت کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی تھیں۔ اب کی بار اگر وہ افغانستان میں حکومت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں شریعت کے عین مطابق کرنا ہوگی۔ قرآن شریف میں عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کے حقوق کے بارے میں لکھا ہے'۔

محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ 'اگر وہ واقعی اس (شریعت) پر عمل کریں گے تو وہ دنیا کے لئے ایک مثال بن سکتے ہیں۔ اگر انہوں نے پھر سے نوے کی دہائی والا طریقہ کار اپنایا تو دنیا کے بالعموم اور افغانستان کے لوگوں کے لئے بالخصوص مشکلیں بڑھ سکتی ہیں'۔


Share: